السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتیان کرام اگر کسی شخص نے اپنی نماز میں سورۃ القدر کی آیت تنزل الملئکۃ والروح فیھا کے بعد باذن ربھم چھوڑ دی من کل امر سلام کہدیا تو کیا اسکا نماز ہو جائے گا ۔۔؟
قسم الافتاء و التخصص فی الفقہ الاسلامی
واضح رہے کہ نماز میں اگر قرآت کرتے ہوئے کسی حرف یا لفظ کی زیادتی ہوجائے،
یا کمی ہو جائے کہ جس سے قرآن کی آیت کا ایسے معنی ہو جائے،کہ جس کا اعتقاد کفر ہوتا ہے، اور اس غلطی کو نماز میں درست بھی نہ کیا گیا ہو،تو ایسی صورت میں نماز فاسد ہوجاتی ہے،ایسی نماز کا اعادہ کرنا ضروری ہےلیکن کمی سے معنی میں مذکورہ تبدیلی نہ ہوئی تو نماز درست ہوگی
لہذاصورتِ مسئولہ میں دورانِ نماز غلطی سے سورۃالقدر کی تلاوت کرتے ہوئے ’’باذن ربهم‘‘ کو حذف کر کے
” من كل امر سلام ” پڑھ لیا، تو ایسی صورت میں معنیٰ میں فساد لازم نہیں آتا؛ اس لیے نماز درست ہو گی