قسم الافتاء و التخصص فی الفقہ الاسلامی
الجواب ومنہ الصدق والصواب
واضح رہے وجوب نماز جمعہ کی شراٸط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا کیجاتی ہے وہ جگہ شہر ہو یافناء شہر ہو یاقریہ کبیرہ (بڑاگاٶں)ہو عندالاحناف قریہ کبیرہ کے بارے میں فقہاء فرماتے ہیں کم از کم ڈھاٸی تین ہزار آبادی پر مشتمل گاٶں ہو اسمیں بڑا بازار ہو جہاں ضروریات زندگی کے اشیاء میسر ہو تو ایسے گاٶں میں جمعہ کی نماز پڑھنا جاٸز ہے۔
لہذا صورت مسٸولہ میں مذکورہ یونین کونسل کی آبادی 25000 پچیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور جمعہ کی تمام شراٸط بھی پاٸی جاتی ہیں تو اسکو قریہ کبیرہ شمار کیا جاۓگا اس لیے اس بستی میں جمعہ کی نماز صحیح ہے
نوٹ :یاد رہے یہ اس صورت میں ہے جب مذکورہ یونین کونسل ایک ہی گاٶں اورایک ہی قصبہ ہو اگر مختلف قصبات پر مشتمل یونین کونسل ہے تو اسکا جواب الگ ہے دوبارہ پوچھاجاۓ