صورت مسئولہ میں اگر ادراے کی طرف سے اجرت کام کرنے پر ملتی ہے تو صرف حاضری لے کر اجرت وصول کرنا جائز نہیں ، البتہ اگر اجرت حاضری پر دی جاتی ہے کام کی شرط نہیں تو پھر اجرت وصول کرنا جائز ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
📖 فقہی عبارات و نصوصِ حوالہ:
والاجارۃ لا تخلو: اماان تقع علی وقت معلوم او عمل معلوم فان وقعت علی عمل معلوم فان وقعت علی عمل معلوم فلا تجب الاجرۃ الاباتمام العمل۔۔۔۔۔وان وقعت علی وقت معلوم فتجب الاجرۃ بمضی الوقت ۔۔۔۔الخ( النتف فی الفتاوی، کتاب الاجارۃ، معلومیۃ الوقت والعمل، ص: ۳۳۸، ط: سعید)