• پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں
Menu
  • پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں

مدرسہ کی تعمیر میں زکوۃ دینا

تاریخ: April 2, 2026 | مفتی: alichitrali | کیٹیگری: ادائے زکوٰۃ, زکوٰۃ / صدقات, مصارف زکوٰۃ

متعلقہ فتاویٰ

  • عقیقہ میں بکرا کی قیمت غریبوں میں تقسیم کرنا
  • بھائی کی دیت کس کو ملے گی
  • میراث کا ایک مسئلہ

مدرسہ کی تعمیر میں زکوۃ دینا

سوال:

کیا کسی مدرسے کی تعمیر کے لیے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، یا زکوٰۃ صرف غربہ کا حق ہے؟ تفصیلی جواب عنایت کریں۔

جواب:

الجواب حامداً و مصلیاً
واضح رہے کہ زکوٰۃ اور دیگر صدقاتِ واجبہ (جیسے صدقۂ فطر، نذر، کفارہ اور فدیہ) کی ادائیگی کے صحیح ہونے کے لیے یہ شرط ہے کہ زکوٰۃ کی رقم کسی مستحقِ زکوٰۃ کو بلا عوض مالک بنا کر دی جائے؛ لہٰذا مدرسے، مسجد یا دیگر تعمیراتی کاموں میں زکوٰۃ کی رقم براہِ راست صرف کرنا جائز نہیں، کیونکہ ان صورتوں میں تملیک متحقق نہیں ہوتی۔
اگر کسی مدرسے کی تعمیراتی ضروریات ہوں اور اس کے لیے کوئی دوسرا جائز ذریعۂ آمدن موجود نہ ہو، تو حیلۂ شرعیہ کے ساتھ زکوٰۃ دینا جائز ہے، یعنی پہلے زکوٰۃ کی رقم کسی مستحقِ زکوٰۃ کو مالک بنا کر دی جائے، پھر وہ اپنی رضا سے اس رقم کو مدرسے کی تعمیر میں دے دے؛ اس صورت میں زکوٰۃ بھی ادا ہو جائے گی اور تعمیر کا مقصد بھی پورا ہو جائے گا۔البتہ زکوٰۃ کو تملیک کے بعد بھی تعمیرات میں لگانے سے بچنا چاہیے براہ راست اخراجات جیسے کھانا پینا اور تعلیم میں لگانے کی کوشش ہونی چاہیے۔

🔹 حوالہ:

الفتاوى الهندية 1/ 188: لا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار، وكل ما لا تمليك فيه. الدر المختار مع رد المحتار 2/ 345: ويشترط أن يكون الصرف تمليكًا لا إباحة، فلا يصرف إلى بناء مسجد ونحوه… وقدمنا أن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء.

✅ المجیب:

شاہد عمران

✅ تصدیق کنندگان:

مفتی شاکراللہ چترالی

📌 فتویٰ نمبر:

1447164

مدرسہ کی تعمیر میں زکوۃ دینا

Recent Comments

No comments to show.

Archives

  • April 2026
  • August 2025
  • April 2025
  • March 2025
  • حقوق و معاشرت (9)
    • اخلاق / آداب (2)
      • بالوں کے احکام و آداب (1)
      • ظلم / مظالم/دھوکہ، فراڈ (1)
    • نکاح / طلاق (7)
      • تین طلاقیں (1)
      • رضاعت (1)
      • فسخ و تفریق (1)
      • محرمات (2)
      • مہر / جہیز / بارات (1)
      • نان و نفقہ (2)
  • عبادات (11)
    • حج / عمرہ (1)
    • ذبیحہ / قربانی (1)
      • عقیقہ اور اس کے احکام (1)
    • زکوٰۃ / صدقات (3)
      • ادائے زکوٰۃ (1)
      • سونے ، چاندی اور نقد کی زکوٰۃ (1)
      • عشر و خراج (1)
      • مصارف زکوٰۃ (1)
    • نماز (6)
      • جماعت / امامت (2)
      • جمعہ و عیدین (1)
      • مسجد کے آداب و احکام (3)
  • عقائد (3)
    • اسلامی عقائد (1)
      • قبر و آخرت (1)
    • بدعات / رسوم (1)
      • بدعات (1)
    • مذاہب / مسالک (1)
      • معتزلہ (1)
  • معاملات (9)
    • بیع / تجارت (3)
      • بیع صحیح ، فاسد اور باطل (1)
      • نقد اور ادھار خرید و فروخت کے احکام (2)
    • حدود / قصاص (1)
      • قصاص و دیت (1)
    • سود / بینکاری / انشورنس / شیئرز (2)
      • سودی قرضہ کی لین دین (1)
      • قرض کے احکام (1)
      • متفرقات سود (1)
    • وراثت / وصیت (4)
      • میت کی وصیت اور اقرارات (1)
      • ورثاء اور ان کے حصص (2)
  • ممنوعات و مباحات (1)
    • قسم / منت (1)
      • قسم و کفارات (1)