• پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں
Menu
  • پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں

جماعت کھڑی ہو تو سنتوں کا حکم

تاریخ: March 14, 2025 | مفتی: alichitrali | کیٹیگری: جماعت / امامت

متعلقہ فتاویٰ

  • قبرستان میں مسجد تعمیر کرنا
  • خشک لکڑیوں پر زکوۃ کا حکم
  • وقف کرنے کے بعد فروخت کرنا

جماعت کھڑی ہو تو سنتوں کا حکم

سوال:

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام فجر کی سنت پہلے ادا کی جائے یا فرض پہلے ادا کی جائے اگر نماز جماعت کی کھڑی ہو گئی ہے تو ۔

جواب:

واضح رہے کہ فجر کی جماعت اگر کھڑی ہوجائے اور دو سنت پڑھ کر امام کے ساتھ جماعت میں شریک ہوکر ایک رکعت ملنے کی امید ہو،اور ایک قول کے مطابق اگر سنت پڑھنے کے بعد سلام سے پہلے پہلے تشہد میں شامل ہونے کا یقین ہے

تو اسے چاہیے کہ فجر کی سنت مسجد کے کسی کونے،برآمدے،دروازےصحن یا جماعت کی صفوں سے ہٹ کر ادا کرے پھر امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوجائے، ! اگر جماعت نکلنے کا اندیشہ ہو تو سنتیں چھوڑ کر فرض نماز میں نےشامل ہوجائے۔

(یہ حکم صرف فجر کی سنتوں کے لیے خصوصی تاکید کی وجہ سے آئی ہے اگر فجر کے علاوہ دوسری کوئی بھی فرض نماز شروع ہوچکی ہو تو سنت پڑھنا درست نہیں)

 

 

🔹 حوالہ:

"واذا خاف فوت رکعتی الفجر لاشتغالہ بسنتھا ترکھا لکون الجماعۃ اکمل والا بان رجا اذا ادراک رکعۃ فی ظاہر المذھب لا یترکھا،بل یصلیھا عند باب المسجد ان وجد مکانا والا ترکھا،لان ترک المکروہ مقدم علی فعل السنۃ قولہ عند باب المسجد ای،خارج المسجد کما صرح بہ القھستانی،فان لم یکن علی باب المسجد موضع للصلوۃ یصلیھا فی المسجد خلف ساریۃ من سواری المسجد واشدھا کراھۃ ان یصلیھا مخالطا للصف مخالفا للجماعۃ"الدر المختار مع رد المختار،کتاب الصلوۃ،باب ادراک الفریضۃ ج2،ص،5 ''(وكذا يكره تطوع عند إقامة صلاة مكتوبة) أي إقامة إمام مذهبه ؛ لحديث: «إذا أقيمت الصلاة فلا صلاة إلا المكتوبة» (إلا سنة فجر إن لم يخف فوت جماعتها) ولو بإدراك تشهدها، فإن خاف تركها أصلاً۔ (قوله: إلا سنة فجر)؛ لما روى الطحاوي وغيره عن ابن مسعود: أنه دخل المسجد وأقيمت الصلاة فصلى ركعتي الفجر في المسجد إلى أسطوانة، وذلك بمحضر حذيفة وأبي موسى، ومثله عن عمر وأبي الدرداء وابن عباس وابن عمر، كما أسنده الحافظ الطحاوي في شرح الآثار، ومثله عن الحسن ومسروق والشعبي شرح المنية. (قوله: ولو بإدراك تشهدها) مشى في هذا على ما اعتمده المصنف والشرنبلالي تبعاً للبحر، لكن ضعفه في النهر، واختار ظاهر المذهب من أنه لا يصلي السنة إلا إذا علم أنه يدرك ركعة، وسيأتي في باب إدراك الفريضة، ح. قلت: وسنذكر هناك تقوية ما اعتمده المصنف عن ابن الهمام وغيره''. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)الطبعة: الثانية ١٣٨٦ هـ = ١٩٦٦ م،دار الفکر بیروت،ج1،ص،377 ''عن هشام بن حسان، عن الحسن قال: «إذا دخلت المسجد والإمام في الصلاة، ولم تكن ركعت ركعتي الفجر، فصلهما ثم ادخل مع الإمام»، قال هشام: «وكان ابن عمر، والنخعي يدخلان مع الإمام ولا يركعان حينئذٍ»''۔ المصنف، عبد الرزاق الصنعاني،الطبعة: الثانية، ١٤٠٣ هـ - ١٩٨٣، المجلس العلمي- الهند، توزيع المكتب الإسلامي،بیروت، ج،2 ص، 437 "بل یصلیھا عند باب المسجد ان وجد مکانا والا ترکھا،لان ترک الکروہ مقدم علی فعل السنۃ،کتاب الصلوۃ،باب ادراک الفریضۃ ج 2،ص 56 فقط واللہ اعلم بالصواب

✅ المجیب:

✅ تصدیق کنندگان:

کتبہ:الطاف الرحمن اخون، الجواب صحیح مفتی شاکراللہ

📌 فتویٰ نمبر:

1446004

جماعت کھڑی ہو تو سنتوں کا حکم

Recent Comments

No comments to show.

Archives

  • April 2026
  • August 2025
  • April 2025
  • March 2025
  • حقوق و معاشرت (9)
    • اخلاق / آداب (2)
      • بالوں کے احکام و آداب (1)
      • ظلم / مظالم/دھوکہ، فراڈ (1)
    • نکاح / طلاق (7)
      • تین طلاقیں (1)
      • رضاعت (1)
      • فسخ و تفریق (1)
      • محرمات (2)
      • مہر / جہیز / بارات (1)
      • نان و نفقہ (2)
  • عبادات (11)
    • حج / عمرہ (1)
    • ذبیحہ / قربانی (1)
      • عقیقہ اور اس کے احکام (1)
    • زکوٰۃ / صدقات (3)
      • ادائے زکوٰۃ (1)
      • سونے ، چاندی اور نقد کی زکوٰۃ (1)
      • عشر و خراج (1)
      • مصارف زکوٰۃ (1)
    • نماز (6)
      • جماعت / امامت (2)
      • جمعہ و عیدین (1)
      • مسجد کے آداب و احکام (3)
  • عقائد (3)
    • اسلامی عقائد (1)
      • قبر و آخرت (1)
    • بدعات / رسوم (1)
      • بدعات (1)
    • مذاہب / مسالک (1)
      • معتزلہ (1)
  • معاملات (9)
    • بیع / تجارت (3)
      • بیع صحیح ، فاسد اور باطل (1)
      • نقد اور ادھار خرید و فروخت کے احکام (2)
    • حدود / قصاص (1)
      • قصاص و دیت (1)
    • سود / بینکاری / انشورنس / شیئرز (2)
      • سودی قرضہ کی لین دین (1)
      • قرض کے احکام (1)
      • متفرقات سود (1)
    • وراثت / وصیت (4)
      • میت کی وصیت اور اقرارات (1)
      • ورثاء اور ان کے حصص (2)
  • ممنوعات و مباحات (1)
    • قسم / منت (1)
      • قسم و کفارات (1)