گھر کا میٹر خراب ہو تو کس کی ذمہ داری ہے |

دار الافتاء والارشاد

قسم الافتاء و التخصص فی الفقہ الاسلامی

گھر کا میٹر خراب ہو تو کس کی ذمہ داری ہے

فتویٰ نمبر: 2026-018
تاریخِ اشاعت: 03 September 2026
باب: کتاب الاجارۃ
استفتاء / سوال:
مفتی صاحب ! سوال یہ ہے،کہ گھر کا میٹر خراب ہو گیا،تو اسکا صحیح کروانا كرايه دار کے ذمہ ہے،یا گھر کے مالک کے ذمہ ہے،رهنمائ فرما دیں۔اور کیا گھر کے مالک کے کرایہ دار سے جبرا اسکا صحیح کر وانا صحیح ہے؟
الجواب وباللّٰہ التوفیق

گھر کا میٹر ٹھیک کرانا یا نیا لگوانا مالک مکان کی ذمہ داری ہے کرایہ دار کی نہیں کیونکہ کرایہ پر دی ہوٸی چیز کی ملکیت مالک کی ہوتی ہے ملکیت سے متعلق تمام ذمہ داری مالک کی ہوگی ۔

📖 فقہی عبارات و نصوصِ حوالہ:
فی الدرالمختار ۷۹/٦ وعمارة الدار المستأجروتطیینھاواصلاح المیزاب وماکان من البناءعلی رب الدار وکذا کل مایخل بالسکنی۔۔۔۔۔واصلاح بٸرالماءوالبالوعة والمخرج علی صاحب الدار۔۔
مجیب / کاتبِ فتویٰ:
مفتی فاروق عبداللہ صاحب
دار الافتاء
الجواب صحیح / تصدیق کنندہ:
مفتی شاکر اللہ چترالی صاحب
مفتی دار الافتاء