محرم کے بدعات |

دار الافتاء والارشاد

قسم الافتاء و التخصص فی الفقہ الاسلامی

محرم کے بدعات

فتویٰ نمبر: 2026-028
تاریخِ اشاعت: 10 September 2026
باب: ایمانیات و عقائد
استفتاء / سوال:
عاشوری کی رات آٸے تو غسل کیجیے کیونکہ اس رات آب زم زم تمام پانیوں میں شامل کردیا جاتا ہے اور اس رات غسل کرنے سے پورا سال بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے ۔النورفی فضاٸل الایام الشہورص ١٢٣
کیا یہ بات درست ہے؟
الجواب وباللّٰہ التوفیق

واضح رہے کہ اسطرح کی بیشمار بدعات ہمارے معاشرے میں پاٸی جاتی ہیں اور اس ماہ محرم میں انہیں خصوصیت اور اہتمام کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے ، جن سے بچنا نہایت ضروری ہے کیونکہ بدعت کے بارے میں رسول کریم ﷺ ہر خطبہ مسنونہ میں اس کی مذمت فرماتے اور ارشاد فرماتے تھے کہ دین میں ہر نٸ چیز بدعت ہے ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جاۓ گی ۔

مجیب / کاتبِ فتویٰ:
مفتی فاروق عبداللہ صاحب
دار الافتاء
الجواب صحیح / تصدیق کنندہ:
مفتی شاکر اللہ چترالی صاحب
مفتی دار الافتاء