کیا کہتے ہیں علماء اس بارے میں ،میرا بیٹا ہوا ہے ایک ہفتہ پہلے۔اور میں اپنے بیٹے کے عقیقہ کے بجائے بکری کی قیمت کے برابر پیسے کسی غریب کو صدقہ کروں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے اور عقیقہ ادا ہوگا یا نہیں؟؟
الجواب حامدا و مصلیا
واضح رہے کہ عقیقہ میں حلال جانور کا خون بہانا مقصود ہوتا ہے احادیث مبارکہ میں بچے کے عقیقہ کے موقع پر بکرا یا بکری ذبح کرنے کا حکم وارد ہے۔اس لئے صورت مسولہ میں بکری ذبح کرنے کی بجائے اس کی قیمت کسی غریب کو صدقہ کرنے سے عقیقہ ادا نہیں ہوگا۔
فقط واللہ اعلم بالصواب
ترمذی شریف کی حدیث ہے کہ" عن یوسف بن ھالک:انھم دخلوا علی حفصہ بنت عبد الرحمن فسالوھا عن العقیقہ،فاخبرھم ان عائشۃ رضی اللہ عنھا اخبرتھا ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امرھم عن الغلام شاتان مکافتان وعن الجاریۃ شاۃ"جامع الترمذی،ابواب الاضاحیی،باب ما جآء فی العقیقۃ،ج1،ص،410
الطاف الرحمن اخون
مفتی شاکر اللہ صاحب
14460040