• پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں
Menu
  • پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں

دیہات میں جمعہ

تاریخ: March 14, 2025 | مفتی: alichitrali | کیٹیگری: جمعہ و عیدین

متعلقہ فتاویٰ

  • میٹر خراب ہو
  • تین سال سے لاپتہ خاوند کا حکم
  • عقیقہ میں بکرا کی قیمت غریبوں میں تقسیم کرنا

دیہات میں جمعہ

سوال:

محترم مفتیان کرام  مسئلہ یہ ہے کہ ہم حویلی محمد خاں یونین کونسل بھمبہ کلاں تحصیل کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کے رہائشی ہیں ہمارے یونین کونسل کی آبادی 25000ہزارسےزائدہے اور جمعہ کی تمام شرائط پائی جاتی ہیں بہمبہ کلاں اور ہمارے حویلی محمد خان کے درمیان تقریباً دو کلومیٹر کا فاصلہ ہے اور درمیان میں ایک دو ایکڑ کے فاصلے پر آبادیاں بھی موجود ہے اب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے حویلی محمد خان میں جمعہ ہوسکتا ہے کہ نہیں

سائلین

اہلیان علاقہ حویلی محمد خان

و مولانا محمد عمران چترالی

جواب:

الجواب ومنہ الصدق والصواب

واضح رہے وجوب نماز جمعہ کی  شراٸط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا کیجاتی ہے وہ جگہ شہر ہو یافناء شہر ہو یاقریہ کبیرہ (بڑاگاٶں)ہو عندالاحناف  قریہ کبیرہ کے بارے میں فقہاء فرماتے ہیں کم از کم ڈھاٸی تین ہزار آبادی پر مشتمل گاٶں ہو اسمیں  بڑا بازار ہو جہاں ضروریات زندگی کے اشیاء میسر ہو تو ایسے گاٶں میں جمعہ کی نماز پڑھنا جاٸز ہے۔

لہذا صورت مسٸولہ میں  مذکورہ یونین کونسل کی آبادی 25000  پچیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور جمعہ کی تمام شراٸط بھی پاٸی جاتی ہیں تو اسکو قریہ کبیرہ شمار کیا جاۓگا اس لیے اس بستی میں جمعہ کی نماز صحیح ہے

نوٹ :یاد رہے یہ اس صورت میں ہے جب  مذکورہ یونین کونسل ایک ہی گاٶں اورایک ہی قصبہ ہو اگر مختلف قصبات پر مشتمل یونین کونسل ہے تو اسکا جواب الگ ہے دوبارہ پوچھاجاۓ

🔹 حوالہ:

عن علی رضی اللہ عنہ انہ قال :لاجمعة ولاتشریق الا فی مصر جامع (علاءالسنن ۸/۱ وتقع فرضاً في القصبات والقرى الكبيرة التي فيها أسواق، وفيما ذكرنا إشارة إلى أنها لاتجوز في الصغيرة (شامی ۱/ ۵۳۷ ) فقط واللہ اعلم

✅ المجیب:

✅ تصدیق کنندگان:

کتبہ فاروق عبداللہ غفرلہ، الجواب صحیح مفتی شاکراللہ چترالی

📌 فتویٰ نمبر:

1446003

دیہات میں جمعہ

Recent Comments

No comments to show.

Archives

  • April 2026
  • August 2025
  • April 2025
  • March 2025
  • حقوق و معاشرت (9)
    • اخلاق / آداب (2)
      • بالوں کے احکام و آداب (1)
      • ظلم / مظالم/دھوکہ، فراڈ (1)
    • نکاح / طلاق (7)
      • تین طلاقیں (1)
      • رضاعت (1)
      • فسخ و تفریق (1)
      • محرمات (2)
      • مہر / جہیز / بارات (1)
      • نان و نفقہ (2)
  • عبادات (11)
    • حج / عمرہ (1)
    • ذبیحہ / قربانی (1)
      • عقیقہ اور اس کے احکام (1)
    • زکوٰۃ / صدقات (3)
      • ادائے زکوٰۃ (1)
      • سونے ، چاندی اور نقد کی زکوٰۃ (1)
      • عشر و خراج (1)
      • مصارف زکوٰۃ (1)
    • نماز (6)
      • جماعت / امامت (2)
      • جمعہ و عیدین (1)
      • مسجد کے آداب و احکام (3)
  • عقائد (3)
    • اسلامی عقائد (1)
      • قبر و آخرت (1)
    • بدعات / رسوم (1)
      • بدعات (1)
    • مذاہب / مسالک (1)
      • معتزلہ (1)
  • معاملات (9)
    • بیع / تجارت (3)
      • بیع صحیح ، فاسد اور باطل (1)
      • نقد اور ادھار خرید و فروخت کے احکام (2)
    • حدود / قصاص (1)
      • قصاص و دیت (1)
    • سود / بینکاری / انشورنس / شیئرز (2)
      • سودی قرضہ کی لین دین (1)
      • قرض کے احکام (1)
      • متفرقات سود (1)
    • وراثت / وصیت (4)
      • میت کی وصیت اور اقرارات (1)
      • ورثاء اور ان کے حصص (2)
  • ممنوعات و مباحات (1)
    • قسم / منت (1)
      • قسم و کفارات (1)