قسم الافتاء و التخصص فی الفقہ الاسلامی
واضح رہے پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کے بارے میں علمائے کرام کی رائے مختلف ہے کچھ حضرات اس کے جواز کے قائل ہیں اور ایک بڑی تعداد اس کے حرمت کے قائل ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ موجودہ معاشی نظام اکثر غیر مسلموں کی تشکیل کردہ ہے جس میں اسلامی اصولوں کا پاس نہیں رکھا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود علمائے کرام اسلامی اصولوں کے مطابق معاشی نظام تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں لیکن عالمی طور پر کفار کی معاشی نظام غیروں کی ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے کماحقہ اس پر عمل ممکن نہیں۔ اس لئے ہماری رائے میں بہتر یہی ہے جہاں انشورنش سے بچنا ممکن ہو وہاں تمام صورتوں سے گریز کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کہیں قانونی طور پر انشورنش ناگزیر ہو تو پھر اسلامی کمپنیوں کو ترجیح دی جائے۔