• پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں
Menu
  • پہلا صفحہ
  • فتاوی
  • قرانی وظائف و دعائیں
  • ہمارے بارے میں

اختلاف  کے باوجود اسی  اما م کے پیچھے نماز   پڑھنے کا حکم

تاریخ: March 15, 2025 | مفتی: alichitrali | کیٹیگری: جماعت / امامت, نماز

متعلقہ فتاویٰ

  • بھائی کی دیت کس کو ملے گی
  • قرض خواہ نہ ملتا ہوں تو کیا کریں
  • نفقہ سے زیادہ کا مطالبہ کرنا

اختلاف  کے باوجود اسی  اما م کے پیچھے نماز   پڑھنے کا حکم

سوال:

پوچھنا یہ تھا کہ ایک محلے کی مسجد میں کچھ لوگوں کا امام صاحب سے اختلاف ہے اور امام صاحب بھی ان لوگوں کو ناپسند کرتے ہیں اور سب اس مسجد کے نمازی ہیں اور اس علاقے کی واحد مسجد ہے ایسی صورت میں نماز اکیلی پڑھی جائے مسجد کے اندر یا اسی امام کے پیچھے پڑھی جائے جبکہ دل میں امام سے اختلاف ہو۔

جواب:

مقتدیوں اور امام کے مابین اس نوعیت کا اختلاف ہونا مناسب نہیں ہے، اسے ختم کرنا چاہیے،امام اور مقتدیوں کے درمیان عقیدت و محبت کا تعلق ہونا چاہیے۔البتہ اگر اختلاف کی کوئی ٹھوس بنیاد نہ ہو  یا مقتدی ذاتی بنیاد پر اختلاف کریں اور امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنا چاہیں تو پھر مقتدی لائقِ اصلاح ہیں، انہیں اپنے امام کی قدر  کرنی چاہیے۔  مقتدی غلطی پر ہوں اور وہ امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنا چاہیں تو وہ گناہ گار ہوں گے۔

اور اگر  اختلاف کی بنیاد مضبوط ہو اور  واقعۃً کوئی شرعی وجہ ہو تو اہلِ علم کے ذریعہ امام کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایسی صورت میں جب کہ امام شرعاً غلطی پر ہو اور اکثر مقتدیوں کے نہ چاہتے ہوئے امامت کرے تو اس کے لیے یہ مکروہ ہے، تاہم مقتدیوں اور امام سب کی نماز ادا ہوجائے گی۔اور مقتدیوں کے لیے اس صورت میں بھی اکیلے نماز پڑھنے سے اسی امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا افضل ہے۔

🔹 حوالہ:

کتبہ شاہد عمران الجواب صحیح مفتی شاکراللہ مدظلہ

✅ المجیب:

✅ تصدیق کنندگان:

رد المحتار : (1/ 562) "أفاد أن الصلاة خلفهما ‌أولى ‌من ‌الانفراد لكن لا ينال كما ينال خلف تقي ورع" الدر المختار: (1/ 558) " (أو ‌الخيار ‌إلى ‌القوم) فإن اختلفوا اعتبر أكثرهم ولو قدموا غير الأولى أساءوا بلا إثم"------------------------------------------------

📌 فتویٰ نمبر:

14460011

اختلاف  کے باوجود اسی  اما م کے پیچھے نماز   پڑھنے کا حکم

Recent Comments

No comments to show.

Archives

  • April 2026
  • August 2025
  • April 2025
  • March 2025
  • حقوق و معاشرت (9)
    • اخلاق / آداب (2)
      • بالوں کے احکام و آداب (1)
      • ظلم / مظالم/دھوکہ، فراڈ (1)
    • نکاح / طلاق (7)
      • تین طلاقیں (1)
      • رضاعت (1)
      • فسخ و تفریق (1)
      • محرمات (2)
      • مہر / جہیز / بارات (1)
      • نان و نفقہ (2)
  • عبادات (11)
    • حج / عمرہ (1)
    • ذبیحہ / قربانی (1)
      • عقیقہ اور اس کے احکام (1)
    • زکوٰۃ / صدقات (3)
      • ادائے زکوٰۃ (1)
      • سونے ، چاندی اور نقد کی زکوٰۃ (1)
      • عشر و خراج (1)
      • مصارف زکوٰۃ (1)
    • نماز (6)
      • جماعت / امامت (2)
      • جمعہ و عیدین (1)
      • مسجد کے آداب و احکام (3)
  • عقائد (3)
    • اسلامی عقائد (1)
      • قبر و آخرت (1)
    • بدعات / رسوم (1)
      • بدعات (1)
    • مذاہب / مسالک (1)
      • معتزلہ (1)
  • معاملات (9)
    • بیع / تجارت (3)
      • بیع صحیح ، فاسد اور باطل (1)
      • نقد اور ادھار خرید و فروخت کے احکام (2)
    • حدود / قصاص (1)
      • قصاص و دیت (1)
    • سود / بینکاری / انشورنس / شیئرز (2)
      • سودی قرضہ کی لین دین (1)
      • قرض کے احکام (1)
      • متفرقات سود (1)
    • وراثت / وصیت (4)
      • میت کی وصیت اور اقرارات (1)
      • ورثاء اور ان کے حصص (2)
  • ممنوعات و مباحات (1)
    • قسم / منت (1)
      • قسم و کفارات (1)