گاؤں میں عام طور پر ایک دوسرے سے ادھار چیزیں لینے دینے کا رواج ہو تا ہے جیسے دودھ کے بدلے دودھ، چینی،پیاز، ٹماٹر وغیرہ کیا یہ معاملہ جائز ہے؟
الجواب حامداً و مصلیا
صورت مسئولہ میں ایک دوسرے سے ادھار چیزیں لینا دینا یہ قرض کا معاملہ ہے، کمی یا زیادتی کی شرط کے بغیر ایسا معاملہ کرنا جائز ہے کمی بیشی کی شرط لگانا جائز نہیں۔
فتاویٰ عالمگیری:(3/201) "ويجوز القرض فيما هو من ذوات الأمثال كالمكيل والموزون، والعددي المتقارب كالبيض، ولايجوز فيما ليس من ذوات الأمثال، كالحيوان والثياب، والعدديات المتفاوتة". فقط واللہ اعلم
کتبہ شاہدعمران، الجواب صحیح مفتی شاکراللہ مدظلہ
14460030