ہمارے بارے میں
عالمی دار الافتاء کا ذیلی شعبہ
تعارف عالمی دار الافتاء آن لائن
عالمی دارلافتاءوایڈوانس اسلامی لرننگ اکیڈمی ایک وسیع البنیاد آن لائن تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد و ہدف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں اعلیٰ اسلامی تعلیم کے فروغ کے لیے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاکر شائقین علم کے لیے قدیم و جدید اسلامی علوم و فنون کی گھر بیٹھے تحصیل کو ممکن بنانا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر دینی مدارس کے طلبہ اور فضلاءکے لیے ماہر و متخصص علماءو مفتیان کرام کی نگرانی میں تخصص فی الفقہ الاسلامی کا خصوصی کورس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں افتاءواصول افتاءسے متعلق امہات الکتب کے مطالعے کے ساتھ ساتھ جدید فقہی مسائل اور علمی تحقیقات سے آگاہی فراہم کرنے اور فتوی نویسی کی عملی تربیت کا بھی اہتمام ہے۔علاوہ ازیں جدید تحقیقی اسالیب سے متعلق خصوصی لیکچرزبھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے طلبہ تخصص،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالوں کی تیاری کرسکتے ہیں۔دینی مدارس کے طلبہ کے لیے دیگر معاون علو م عربی، انگلش،کمپیوٹروغیرہ کے شارٹ کورسز بھی اکیڈمی کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ جبکہ جدید تعلیم یافتہ افراد کے لیے آن لائن دراسات کورس بھی دستیاب ہے جس میں وفاق المدارس العربیہ کے نصاب کی کتابوں کی تعلیم تجربہ کار اور کہنہ مشق اساتذہ کے ذریعے دی جائے گی۔اس کے علاوہ قرآن کریم کی تجوید ،ترجمہ اور تفسیر کی خصوصی کلاسیں بھی منعقد کی جائیں گی
دار الافتاء
عالمی دار الافتاء (آن لائن) دیگر کورسز کے علاوہ مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لیے ملک کے ممتاز مفتیان کرام کی زیر نگرانی آن لائن فتوی نویسی کا فریضہ بھی انجام دے رہی ہے، جس میں فتوی کے اصولوں کے مطابق مفتیان کرام سوالات کا جواب لکھتے ہیں پھر دو بڑے مفتیان کرام کی تصدیق کے بعد اس کو شائع کیا جاتا ہے۔
مفتیان کرام
مفتی شاکر اللہ چترالی صاحب
فاضل و متخصص جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن
استاذ و صدر مفتی دار الافتاء والارشاد والٹن روڈ لاہور
استاذ تخصص فی الافتاء عالمی دار الافتاء آن لائن و رئیس درالافتاء آن لائن
مفتی محمد نذیر کاغانی صاحب
فاضل و متخصص:جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی 2004
امامت و خطابت:جامع مسجد شمس میٹروول سائٹ کراچی
استاذ حدیث و مفتی جامعہ اشرفیہ امدادیہ میٹروول سائٹ کراچی
مفتی دار الافتاء زیر انتظام عالمی دارالافتاء آن لائن
مفتی مسعود الرحمن شمسی صاحب
فاضل و متخصص فی الحدیث جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن
متخصص فی الافتاء و الفقہ الاسلامی جامعہ مریم کراچی
استاذ و ناظم تعلیمات جامعہ دولت القرآن کراچی
استاذ تخصص فی الافتاء عالمی دار الافتاء آن لائن
مفتی الطاف الرحمن اخوند
فاضل و متخصص(فی القسم الدعوۃ والارشاد)جامعہ دارالعلوم کراچی
متخصص فی الافتاء تراث الاسلام
امام رجبی کمپنی یونٹ 1 خطیب یونٹ 4 کراچی
مجیب وناظم عالمی دارلافتاء آن لائن
پی ایچ ڈی جامعہ کراچی
مفتی فاروق عبداللہ
فاضل:جامعہ بنوری ٹاٶن
متخصص: جامعہ انوارلقرآن نیو کراچی مجاہد مسجد
مدرس: جامعہ اسلامیہ للبنات کوشٹ اپر چترال
ناظم دار الافتاء العالمی (آن لائن)
مفتی نوید حیات ربانی
فاضل : جامعہ اشرفیہ لاہور
متخصص : دارالافتاء والارشاد والٹن روڈ لاہور
مجیب عالمی دار الافتاء (آن لائن)